زکریاہ. Chapter 6

1 تب میں نے پھر آنکھ اُٹھا کر نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ دو پہاڑوں کے درمیان سے چاررتھ نکلے اور وہ پہاڑ پیتل کے تھے ۔
2 پہلے رےھ کے گھوڑے سُرنگ ۔ دُوسرے کے مُشکی ۔
3 تیسرے کے نُقرہ اور چوتھے کے ابلق تھے۔
4 تب میں نے اُس فرشتہ سے جو مُجھ سے کلام کرتا تھا پُوچھا اے میرے آقا یہ کیا ہیں؟۔
5 اور فرشتہ نے مُجھے جواب دیا یہ آسمان کی چار ہوائیں ہیں جو رب العالمین کے حضور سے نکلی ہیں۔
6 اور مُشکی گھوڑوں والارتھ شمالی مُلک کو نکلا چلا جاتا ہے اورنُقرہ گھوڑوں والا اُس کے پیچھے اور ابلق گھوڑوں والا جُنوبی مُلک کو۔
7 اور سُرنگ گھوڑوں والا بھی نکلا اور اُنہوں نے چاہا کہ دنیا کی سیر کریں اور اُس نے اُن سے کہا جاو دُنیا کی سیر کرو اور اُنہوں نے دُنیا کی سیر کی۔
8 تُب اُس نے بُلند آوازسے مُجھ سے کہا دیکھ جو شمالی مُلک کو گئے ہیں اُنہوں نے وہاں میرا جی ٹھنڈا کیا ۔
9 پھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازل ہوا۔ (10 ) کہ تُو آج ہی خلدی اور طُوبیاہ اور یدعیاہ کے پاس جا جو بابل کے اسیروں کی طرف سے آ کر یُوسیاہ بن صفنیاہ کے گھر میں اُترےہیں۔
11 اور اُن سے سونا چاندی لے کر تاج بنا اور یشوع بن یہُوصدق سردار کاہن کو پہنا۔
12 اور اُس سے کہہ کہ کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ شخص جس کا نام شاخ ہے اُس کے زیر سایہ خُوش حالی ہو گئی اور وہ خُداوند کی ہیکل کو تعمیر کرے گا۔
13 ہاں وُہی خُداوند کی ہیکل کو بناے گا اور وہ صاحب شُوکت ہو گا اور تخت نشین ہو کر حکومت کرے گا اور اُس کے ساتھ کاہن بھی تخت نشین ہو گا اور دونوں میں صُلح و سلامتی کی مشورت ہو گی۔
14 اور یہ تاج حیلم اور طُور بیاہ اور یدعیاہ اور حین بن صفنیاہ کے لے خُداوند کی ہیکل میں یاد گار ہو گا۔
15 اور وہ جو دُور ہیں آ کر خُداوند کی ہیکل کو تعمیر کریں گے۔ تب تُم جانو گے کہ رب الافواج نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے اور اگر تُم دل سے خُداوند اپنے خُدا کی فرمانبرداری کرو گے تو یہ باتیں پُوری ہوں گی۔